
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ سے موصول ہونیوالے اعداد و شمار کیمطابق، فی تولہ سونے کیقیمت میں کمی کےبعدنئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار36 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 25 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 995 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 858 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 روپے کی کمی سے 5 ہزار 22 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 53.80 ڈالر رہی۔








