سرکاری ڈاکٹر مریض کی موت کا ذمہ دار ثابت
ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کے باعث دیت کی ادائیگی کا حکم دیا گیا۔
متوفی کے ورثاء کے وکیل نے بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک حادثہ ڈاکٹر کی غلطی سے پیش آیا۔ عدالت کی میڈیکل کمیٹی نے دیت کی ادائیگی کی سفارش کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے دل کے عارضے میں مبتلا شخص کو مکمل طبی معائنہ کیے بغیر صحت مند قرار دیتے ہوئے اسے درد کش ادویات دے کر گھر بھیج دیا۔ گھر پہنچنے کے فوراً بعد مریض شدید درد کی وجہ سے دم توڑ گیا۔
عدالت نے میڈیکل کمیٹی کی ایویلیوایشن رپورٹ میں ڈاکٹر کے قصور وار پائے جانے پر ڈاکٹر کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔