سال 2024 میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟

0
93

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہو گی اور 23 مارچ کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہو گی۔

عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی چھٹی ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔محرم کی تعطیلات 16 اور 17 جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی۔

اسی طرح 14 اگست کو یوم آزادی کی تعطیل ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلاد النبی کی تعطیل ہوگی، 9 نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش کی چھٹی ہوگی۔ .

اس کے علاوہ بینک چھٹیوں کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو بینک چھٹی ہوگی، اختیاری تعطیلات کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

غیر مسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی، 8 مارچ کو “شیواتری” کی بھی اختیاری چھٹی ہو گی، جب کہ شب معراج 7 فروری کو بھی اختیاری چھٹی ہو سکتی ہے اور 25 فروری کو شب برات بھی اختیاری چھٹی ہو گی۔

ہولی کا ہندو تہوار 24 مارچ اور دلہنڈی 25 مارچ کو منایا جا سکتا ہے۔ گڈ فرائیڈے 29 مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31 مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ بیساکھی کے تہوار کے لیے 13 تاریخ کو اختیاری چھٹی ہوگی۔

بہائی برادری کے لیے عیدالرضوان کی تعطیل 21 اپریل کو ہوگی، بدھ پرنیما کی چھٹی 23 مارچ کو ہوگی اور پارسی نئے سال کی چھٹی 15 اگست کو ہوگی۔

Leave a reply