پی ٹی آئی راہنماوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کروانےکافیصلہ

0
132

ہاٹ لائن نیوز : جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 63 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے، پولیس نے ان ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور گرفتاری کے لیے تمام ریٹرننگ افسران کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر سید ناظم حسین نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست دی ہے۔

درخواست میں پولیس نے زرتاج گل وزیر، حماد اظہر، زلفی بخاری، زین قریشی،عمر ایوب، میاں فرخ حبیب، عثمان ڈار، کرنل اجمل صابر راجہ، سکندرزیب، راجہ راشد حفیظ، عارف عباسی،عثمان سعید بسراء، اشرف خان سونا، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم ، چوہدری ساجد،چوہدری جاوید کوثر، اعجاز خان جازی، سیموئیل یاقون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ثبوت آچکے ہیں، یہ مقدمے کے نامزد ملزمان ہیں جو گرفتاری سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر روپوش ہیں، ان کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔

پاکستان پینل کوڈ کے انسداد دہشت گردی ایکٹ 21 کے سیکشن 2 کے تحت آر اے بازار تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے 63 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ان میں 6 ایم این اے، 7 ایم پی اے اور 5 سابق وزراء شامل ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی پولیس یہ وارنٹ پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کو بھیجے گی، ان تمام ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جائیں گے یا انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave a reply