سال 2023 میں طلاق کی شرح کیا رہی ؟

0
693

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی گارڈین کورٹس،سول و دیگرعدالتوں میں سال دو ہزار تئیس کے اختتام تک دائرپسند کی شادی ، طلاقوں ، خلع ، نان نفقہ اور بچوں کی حوالگی و سول کیسوں کی گذشتہ پانچ سالوں کی نسبت سالانہ شرح چار سو پچیس فیصد زیادہ رہی۔

سال دو ہزار تئیس کے دوران ایک لاکھ 47ہزار 520دائر ہوئے، جبکہ گذشتہ پانچ برسوں دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بائیس کے دوران دائر کیسوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ باون رہی ، دائر ہونیوالے کیسوں کی سالانہ شرح اٹھائیس بنتی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق رواں برس عدالتی اوقات کے حساب سے سے ہر ایک گھنٹے میں 50 کیس دائرہوتے رہے۔

مرتب رپورٹ کے مطابق سول عدالتوں میں ایک لاکھ چوالیس ہزار سات سو دس مقدمات کے فیصلے ہوئے جبکہ ایک لاکھ 62ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں۔

اسی طرح پسند کی شادیوں کے حوالے سے لڑکیوں کی جانب سے خلع لینے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا،رواں برس خلع اور طلاق کے 25ہزار 400سے زائد مقدمات، بچوں کی حوالگی کے 11ہزار 300سے زائد مقدمات ، جائیدادوں کے تنازعات کے 70ہزار اور جائیداد کی تقسیم کے 1800سے زائد مقدمات اوردو ہزار سے زائد کرایہ داری کے مقدمات زیر سماعت ہیں ۔

Leave a reply