سالانہ 20 ہزار اموات کا سبب بننے والا پکوان

1
159

بینکاک: (ہاٹ لائن نیوز) طبی ماہرین کے مطابق کچی مچھلی سے بنایا جانے والا تھائی پکوان جگر کے سرطان کا سبب بن رہا ہے۔

تھائی لینڈ کےصوبے اِیسان کا مقامی پکوان ” کوئی پلا ” ملک میں سالانہ 20 ہزار اموات کا سبب بن رہا ہے۔

اس مہلک بیماری کا سبب وہ طفیلی کیچوے ہوتے ہیں جو کچی مچھلی کے اندر زندہ ہوتے ہیں۔

اس خطے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نارونگ اس پکوان کی وجہ سے اپنے والدین کو کھو چکے ہیں اور وہ لوگوں میں اس پکوان اور اس سے پھیلنے والی بیماری سے متعلق آگہی پھیلا رہے ہیں۔

ڈاکٹر نارونگ کا کہنا ہے کہ اس خطے میں یہ پکوان صحت کا بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا ،کیونکہ لوگ اس وجہ سے ایسے مر جاتے ہیں جیسے درختوں سے پتے جھڑ جاتے ہیں ۔

1 comment

Leave a reply