سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف اپیل پر سماعت نہ ہوسکی۔

لاہور ہائیکورٹ ۔کورٹ رپورٹر۔
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت
عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی
عدالت نے درخواست پر فریقین کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سلطان اصغر چٹھہ کی درخواست پر سماعت کی
انسداد دہشت گردی عدالت نے گلبرگ تھانہ میں درج مقدمہ میں ریمانڈ نہیں دیا، سرکاری وکیل
عمرسرفراز چیمہ سے کیس کیلئے مزید تفتیش کرنا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سلطان اصغر چٹھہ
عدالت جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے استدعا