نوجوان کو شادی سے پہلے قتل کر دیا گیا

0
60

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت لاریب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کیمطابق مقتول نجی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ نوجوان جم سے گھر واپس آرہا تھا کہ دو ملزمان نے روک کر فائرنگ کردی۔

مقتول کی آنکھ کے قریب گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کیمطابق مقتول کے پاس سے کوئی موبائل فون نہیں ملا۔

نوجوان لاریب کے والد نے بتایا کہ موبائل فون میں لاریب کی کتاب کا ڈیٹا موجود تھا جسکی وجہ سے اس نےمزاحمت کی۔ یادرہےکہ لاریب کی اگلے سال شادی ہونے والی تھی۔

Leave a reply