سابق وزیر اعظم انتقال کر گئے

0
155

لیبیا : (ہاٹ لائن نیوز) لیبیا کے سابق وزیر اعظم عبدالعاطی بن ابراہیم العبیدی گزشتہ روز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

العبیدی کے اہل خانہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ انکی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

سابق وزیر اعظم عبدالعاطی بن ابراہیم 1939ء میں لیبیا کے جبل الاخضر علاقے میں پیدا ہوئے تھے ، لیبیا میں یکم ستمبر 1969 ء کی بغاوت کے بعد سے سیاست میں سرگرم تھے ، مقتول کرنل معمر قذافی کے دور حکومت میں فروری 2011 ء تک وہ کئی عہدوں پر فائز رہے ۔

Leave a reply