مردحرکی زبان کاٹنےکےملزم کی رحلت

0
42

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز ) سابق آئی جی سندھ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کر گئے۔ وہ تھوڑے عرصے سے علیل تھے اور دو روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق رانا مقبول احمد کی نماز جنازہ ان کے بیٹے کی بیرون ملک سے آمد پر کل یا پرسوں ادا کی جائے گی ۔

رانا مقبول احمد سندھ پولیس کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں ، وہ پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہے ہیں ، 2018ء میں رانا مقبول احمد مسلم لیگ نواز کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور کچھ عرصہ سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

مرحوم پر سابق صدر آصف علی زرداری پر تشدد اور انکی زبان کاٹنے کا الزام بھی عائد ہوا تھا ، اس کے علاؤہ مرحوم پر نواز شریف کے دور حکومت میں سیاسی مخالفین پر م تشدد کرنے اور جھوٹے مقدمات بنانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ مرحوم رانا مقبول احمد پرویز مشرف کی حکومت میں بنائے گئے طیارہ سازش کیس میں میاں محمد نواز شریف کے شریک ملزم بھی تھے۔

سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے رانا مقبول احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

Leave a reply