زمبابوے کے دو اہم کرکٹر معطل

0
169

ہاٹ لائن نیوز : زمبابوے کے دو معروف کرکٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈوپ ٹیسٹ کے مطابق دونوں زمبابوین کرکٹرز ویسلے مدھیواور برینڈن میوٹام نے ممنوعہ ادویات استعمال کی ہیں، دونوں کھلاڑی آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ تھے جس میں آئرش ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔

آل راؤنڈر ویسلے مدھیور نے 2020 میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہیں زمبابوے کا بہترین کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 2 ٹیسٹ، 36 ون ڈے ، 60 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

جبکہ 26 سالہ برینڈن میوٹا 4 ٹیسٹ، 12 ون ڈے ، 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Leave a reply