روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کر کے زخمی کر دیا

0
102

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹیسلا کے ایک روبوٹ نے جس کو گاڑیوں کے پرزہ جات اٹھانے کا کام سونپا گیا تھا اس نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو خراب روبوٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے سافٹ ویئر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔ ٹیسلا فیکٹری میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملازمین کو ہنگامی شٹ ڈاؤن بٹن دبانا پڑا۔

ملازمین کے دو عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور روبوٹ نے انجینئر کو زمین پر گرا دیا اور دھات سے بنے اس کے تیز دھار پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں کھود ڈالے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

Leave a reply