مشتاق غنی کی درخواست مسترد

0
88

ہاٹ لائن نیوز : پشاور ہائی کورٹ نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق غنی بیرون ملک ہیں اور وہ آنا چاہتے ہیں لیکن ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، ان کا پاسپورٹ بھی زائد المیعاد ہے، اس لیے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ مشتاق غنی کو ہائیکورٹ نے 27 دسمبر تک سفری ضمانت دی تھی تاہم وہ 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اب وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور اگر پاسپورٹ کی مدت ختم ہو گئی ہے تو ایف آئی اے سے رابطہ کریں۔

Leave a reply