ہاٹ لائن نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ۔
دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی ، بینچ نے فائل دوبارہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی ۔
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، وکیل مقسط سلیم نے اپیل ہائیکورٹ دائر کررکھی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے ، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔