دو بار موت کے منہ سے بچ نکلنے والا شخص کون ؟

0
129

گوئژو: ( ہاٹ لائن نیوز) ایک چینی شہری 5 منٹ سے بھی انتہائی کم وقت میں 2 بار آسمانی بجلی گرنے کے بعد بھی زندہ رہنے پر خود کو دنیا کا انتہائی خوش قسمت انسان سمجھ رہا ہے۔

اپنی زندگی کے دوران کسی شخص کے آسمانی بجلی گرنے کے امکانات تقریباً 15,300 میں سے 1 ہوتے ہیں۔ لیکن 2 بار آسمانی بجلی گرنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

اس کی اہم وجہ یہ ہوتی ہے کہ بجلی کبھی بھی ایک جگہ پر 2 مرتبہ نہیں گرتی لیکن کبھی کبھی ناقابل یقین واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں بالکل اسی طرح چین کے ایک شہری پر 5 منٹ میں 2 بار آسمانی بجلی گر گئی۔

لیو نان نامی شخص گرج چمک کے دوران چین کے صوبہ گوئژو میں اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا جب اس نے بے ہوش ہوکر زمین پر گرنے سے پہلے ایک روشنی دیکھی۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ یہ سب کچھ اس قدر جلدی ہوا کہ انکے پاس اتنا وقت ہی نہیں بچا تھا کہ وہ سمجھ پاتا کہ کیا ہوا ہے جب کہ اسی دوران دوسری مرتبہ ایک اور جھٹکا ان کو لگا اور کافی دیر تک وہ بے ہوش رہا ۔

Leave a reply