دنیاکاسب سےبڑا اورحیران کن شاپنگ مال
تہران: ( ہاٹ لائن نیوز) تہران کے شمال مشرق میں واقع ایران مال کا کل رقبہ 21 ملین اسکوائر فٹ ہے اور یہ مال سات منزلوں پر مشتمل ہے۔ 2014 ء سے 1,200 سے زائد ٹھیکیدار اور 25,000 سے زائد مزدوروں نے دنیا کے سب سے بڑے اس شاپنگ مال کو تعمیر کیا ۔
2018ء میں تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 1 مئی 2018ء کو اس میں 708 دکانیں کھولی گئیں۔ ایران مال نے اسی سال دنیا کے سب سے مسلسل اور طویل کنکریٹ ڈالنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔
ایران مال میں 700 سے زائد دکانیں مقامی اور انٹرنیشنل برانڈز کے مرکب سے مختلف قسم کے سامان پیش کرتی ہیں، ایران مال میں 12 سے کم IMAX سینما گھر موجود ہیں ، ایک جدید ترین تھیٹر ہال، میوزیم اور کئی آرٹ گیلریز بھی موجود ہیں۔
اس مال میں ایک تفریحی پارک ہے ، اس کی چھت پر ٹینس کورٹ،ایک ہوٹل ، ایک کنونشن سینٹر اور متعدد کانفرنس ہالز ہیں ۔