سلمان خان کی شادی کے کارڈ چھپ گئے

1
127

ممبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان پر بے وفائی کا الزام عائد کردیا ہے ۔

سابق اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ تعلقات ہونے کے باوجود مجھ سے دوستی کی اور سنگیتا کو دھوکہ دیا۔

سومی علی کے فلم اسٹار سلمان خان اور سنگیتا کی شادی کے کارڈز بھی چھپ چکے تھے لیکن شادی سے چند دن قبل سنگیتا نے سلمان کو میرے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

سومی علی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے زندگی سے یہ سیکھا ہے کہ آپ اگر کسی کے ساتھ غلط کرتے ہیں تو وہی آپکے ساتھ بھی ضرور ہوتا ہے۔

1 comment

Leave a reply