خواجہ سرا کی لاش برآمد

0
64

ہاٹ لائن نیوز : لنک روڈ میں ایک کمرے سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے، ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ دروازہ باہر سے توڑ کر خواجہ سرا کی لاش نکالی گئی۔

صوابی کے علاقے لنک روڈ پر واقع مکان کے کمرے سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کی شناخت دیویا کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی نے ایک بیان میں کہا کہ خواجہ سرا نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی اور پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

Leave a reply