ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل آمد پر کارروائی کرتے ہوئے آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون مسافر سے آئی فونز برآمد کرلیے۔
خاتون مسافر کے جسم پر 23 آئی فونز تھے جن کی مالیت 92 لاکھ روپے تھی۔
آئی فون اسمگل کیے جا رہے تھے اور 42 لاکھ روپے کے ڈیوٹی ٹیکس چوری کیے جا رہے تھے۔ خاتون مسافر شارجہ سے ایئر عربیہ کی پرواز G9-542 کے ذریعے کراچی پہنچی تھی۔
گرین چینل سے گزرتے وقت سامان کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ سامان کی تلاشی پر موبائل فونز اور گرافکس کارڈز کے خالی ڈبوں کی نشاندہی ہوئی۔
خاتون کی تلاشی لینے والی خاتون نے اس کی تلاشی لی تو اس کے جسم کے ساتھ بندھے آئی فونز کی شناخت ہوئی۔ مقدمہ درج کر کے خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔