جوان برج خلیفہ تک پہنچ گئی

0
163

دبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کے ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے ۔

فلم اسٹار کے مداحوں کو انکی نئی فلم کا بےصبری سے انتظار ہے ، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند ایام سے شاہ رُخ اور جوان کا نام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیوں کہ کنگ خان نے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیا ہے۔

شاہ رُخ خان کے مطابق ان کی نئی فلم کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔

جوان کے اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ٹریلر 31 اگست کو رات 9 بجے برج خلیفہ پر نشر کیا جائے گا ۔

Leave a reply