جب تک سیاسی لوگ مسائل حل نہ کریں ہم کچھ نہیں کر سکتے

0
82

جب تک سیاسی لوگ مسائل حل نہ کریں ہم کچھ نہیں کر وہ سکتے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جمال مندوخیل نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ آپ سیاسی مسائل خود حل کریں، ججز نے اصلاحات نہیں کرنی، سپریم کورٹ کے 11 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کی، پی۔ ٹی۔ آئی کے وکیل سلمان اکرم نے دلائل دیے، جسٹس مندوخیل نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جتنی باتیں آج آپ کر رہے وہ مرکزی کیس میں کرنی چاہیے تھیں، مرکزی کیس میں آپ نے خود کہا تھا کہ نشستیں ان کو دے دو، 2018 کے نیوز پیپرز کا ایک کارٹون یاد آیا، ایک رنگ میں 2 ریسلرز تھے، جن میں سے 1 کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، انہوں نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ جب تک سیاسی لوگ خود مسائل حل نہیں کریں گے، ہم کچھ نہیں کر سکتے، ججز نے نظام کی اصلاحات نہیں کرنی ہیں۔

Leave a reply