تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلہ 

0
123

 

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے انتطامات بہتر نہ ہونے پر فوری طورپر ڈی جی ماحولیات کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے نگراں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی خفگی کا اظہار کیا ، عدالت نے ہفتے کے روز سرکاری و نجی سکول وکالج بند کرنے اور ہفتے میں دو روز ورک فراہم ہوم کی پالیسی پر عملدرآمد کا حکم بھی دیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سموگ تدارک کیلئے کیا حکومت کے پاس صرف یہ حل ہے کہ پورے پنجاب میں چھٹیاں کردیں ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی.

عدالتی حکم پرکمشنر لاہور سمیت دیگرسرکاری افسران عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہےکہ کمشنر لاہور یہاں آکر باتیں کررہےہیں مگر انکی اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے ، عدالت نے یہ بھی باور کرایاکہ حالات مزید خراب ہورہے ہیں ، مختلف علاقوں سے ہمیں ویڈیوز آرہی ہیں ، عدالت نے نگراں پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ شیخو پورہ ،حافظ آباد گوجرانولہ کے ڈپٹی کمشنر کا تبادلے کریں۔

ان افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز بھی جاری کر رہا ہوں ، عدالت نے حکم دیا کہ ہفتے کے روز تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولز اور کالجز بند کریں ، عدالت نے مزید ہدایت کی کہ ہفتے میں دو روز ورک فارم ہوم کی پالیسی پر عمل کرائیں ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور میں ٹائر جلا کر برا حال کیا گیا ہے ، عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی انوائرمنٹ کو فوری طور پر تبدیل کریں ۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے آپ نے چھٹی دی تو اب خود چھٹی پر چلیں جائیں ، گھروں میں بیٹھ کر انجوائے کریں ، وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پانچ تھانوں کی حدودسےلاکھوں ٹن ٹائربرآمد ہوئےہیں ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکرٹری نے کیا کرنا ہے وہ خود سوئے ہیں سب سے زیادہ سموگ گاڑیوں کے دھوئے سے آتی ہے ، عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ اگر پانچ منٹ میں ٹریفک بند ہو تو پورے شہر میں نظام درم برہم ہوجاتا ہےایل ڈی اے کے وکیل کایہ موقف تھاکہ ہم نےصرف 70 روز میں انڈرس پاس تعمیرکروایا ہے ۔

 

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس پر آپکو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے ،اس تعمیر کے بعد جو سموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے ہیں لیکن باقی چیزوں کو بھی دیکھیں ، عدالت نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ ممبر جوڈیشل واٹر کمشن کی میٹینگ کروائی جائے اور دفاترمیں ہفتے میں 2روز ورک فروم ہوم کی پالیسی پرعمل کیا جائے ، عدالت نےسماعت بدھ تک کیلیے ملتوی کردی.

Leave a reply