تحریک انصاف کےاحتجاج کےحوالےسےاہم پیش رفت

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور راہنماؤں کیخلاف اسلام آبادمیں درج مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 8 مقدمات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایف آئی اے اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔
سنگجانی، تھانہ کھنہ، ترنول، گولڑہ اور کوہسار کے مقدمات میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، سیکریٹریٹ اور کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں بھی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی تمام کیسز کے گواہوں کے بیانات قلمبند کریگی، ٹیم نامزد ملزمان کے بیانات بھی لیگی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کا نمائندہ کریگا، کیسز کے تفتیشی افسران بھی جے آئی ٹی کی سربراہی کرینگے۔