بچوں کی لڑائی میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی، جھگیاں نذرِ آتش

کراچی کے علاقے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بچوں کی معمولی تکرار نے شدت اختیار کرلی، جس میں بڑے بھی مداخلت کرنے لگے۔ واقعے کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جو فائرنگ تک جا پہنچا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران بعض افراد نے جھگیوں کو آگ بھی لگا دی، جس کے نتیجے میں 4 جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
فائر بریگیڈ کی ٹیم بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔









