ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پچ چھین لی گئی اور پچ اکھاڑ دی گئی لیکن ہم میدان کے آدمی ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ نواز شریف کو لانے سے استحکام نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات ہوئے تو حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکے گی۔ حالات کچھ بھی ہوں ہم الیکشن میں کھڑے ہیں۔