ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این 127 سے عطا تارڑ اور وحید عالم خان پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور کے حلقہ این اے 127 میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے مقابلے کے لیے عطاء تارڑ کے ساتھ وحید عالم خان کے نام پرغورکرناشروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این اے 127 میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے اور مسلم لیگ ن اس حلقے میں مضبوط امیدوار کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنا چاہتی ہے۔
لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وحید عالم خان عطا تارڑ سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں، کیونکہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی تھی، لیکن بلاول بھٹو کے مقابلے کس کو میدان میں اتارا جائے گا، حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت پیپلز پارٹی کو بھاری ووٹوں سے شکست دینا چاہتی ہے۔