بغاوت کے الزام میں دو فوجی افسران کو سزائے موت
ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب میں بغاوت کا الزام ثابت ہوجانے پر عدالتی حکم کے مطابق 2 فوجی افسران کے سر قلم کر دیئے گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے چیف سارجنٹ یوسف بن رضا حسن العزونی اور پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسی عواد البلوی کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے ۔
سزا پانیوالے فوجیوں میں سے ایک پر غداری کا مرتکب ہونے کے علاؤہ قومی مفادات کے تحفظ میں ناکامی اور دوسرے فوجی افسر کو اعلیٰ، قومی اور فوجی زمروں میں غداری کا مرتکب ہونے پرسزائے موت سنائی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں فوجی افسران کو 2017ء میں یمن میں حوثی باغیوں کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔