سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس

0
13

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی،احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کی، عدالت نے کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق وکلاء سے دلائل چودہ مئی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے، پروفیسر حسن مبین اور پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق ریفرنس میں نامزد ہیں۔

پراسیکوٹر جنرل نے کہا کہ پروفیسر حسن عالم اور پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے پروفیسرز میں شامل ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ریفرنس کو بحال کیا گیا، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران پر غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

Leave a reply