بجلی کے بلوں پر نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

0
123

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) بجلی مہنگی ہونے اور اضافی بل پر ملک بھر میں عوام سڑکوں پر آچکے ہیں، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی اعتراف کر لیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عوام مشکل صورت حال سے دوچار ہیں۔

ایسے میں نگران حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو مفت بجلی یونٹس کی سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، جس میں بجلی کے بلوں پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

بجلی بلوں کے خلاف مظاہروں پر پاور ڈویژن نے بھی کنٹرول روم قائم کرنے کے لیے حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔

بجلی کے زیادہ بلوں پر عوامی احتجاج شدت اختیار کرنے لگ پڑا ہے، حکومت نےعوامی ردعمل کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے ۔

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر رہے ہیں، اس سے متعلق سمری جلد تیار کرلی جائے گی۔

Leave a reply