بجلی کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں 50 سے 80 فی صد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دیں ۔ٹیرف میں 15 روپے 41 پیسے اضافہ ہوا ، کمرشل بلز پر 78 فی صد ٹیکسز جب کہ گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح 50 فی صد سے زائد ہوگئی۔
ڈیڑھ سال میں مخلتف سلیبز کا ٹیرف 50 فی صد سے 80 فیصد تک بڑھا ہے۔ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 80 فی صد تک بڑھی ہے ۔ 10 روپے 91 پیسے اضافے کے ساتھ فی یونٹ 13 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر24 روپے 39 پیسے ہوگیا۔
دو سو یونٹ تک کے بلز میں 60 فی صد اضافہ ہوا۔جو یونٹ 18روپے 95 پیسے کا تھا وہ 11 روپے 91 پیسے اضافے کےساتھ 30 روپے چھیاسی پیسے ہوگیا ہے ۔ 3 سو یونٹ والے صارفین کا ٹیرف 12 روپے اکیانوے پیسے بڑھا قور قیمت 22 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 34 روپے چار پیسے یونٹ ہوگئی۔
4 سویونٹ والوں کے لیے 14 روپے اکتالیس پیسے اضافے کیساتھ فی یونٹ بجلی 39 روپے چورانوے پیسے کی ہو چکی ہے ۔ 5 سو یونٹ اوراس سے اوپر بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 15 روپے اکتالیس پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔7 سو یونٹ سے اوپر والوں کو بجلی 50 روپے تریسٹھ پیسے فی یونٹ مل رہی ہے ۔