
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 3سو41 روپے 98 پیسے فی لیٹرمقررکردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات اور وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اگست سے کردیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد شہریوں پر سفری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔









