
بجلی کی فراہمی پر کے الیکٹرک ترجمان کا بیان
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جمشید روڈ، نفیس آباد، گرومندر، پٹیل پاڑہ سمیت گارڈن ویسٹ میں بجلی فراہمی ہو ری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دارومدار علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر ہے، جمشید رو اور نفیس آباد کے نادہندگان پر واجب الادا رقم پچانوے کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ کے نادہندگان پر واجب الادا رقم تیس کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے، گارڈن ایسٹ کے نادہندگان پر واجب الادا رقم دس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، علاقہ میں رہنے والے وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔