باجوڑ ایجنسی سے کراچی میں روپوش جوڑا مارا گیا

0
173
باجوڑ ایجنسی سے کراچی میں روپوش جوڑا مارا گیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے نیپئر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے، دونوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور وہ کراچی میں اپنے اہل خانہ سے روپوش تھے۔

میو شاہ مسجد کےقریب فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اور وہ کراچی میں اپنے اہلخانہ سے روپوش تھے۔ متوفی خاتون پہلے سے شادی شدہ تھی، جبکہ مقتول عطا اللہ کے اہل خانہ نے لاش لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس سے لاش کولاوارث دفنانےکاکہہ دیا

Leave a reply