ایک منٹ میں اسرائیلی ریسٹورنٹ اور عبادت گاہ پر حملہ

0
80

ایک منٹ میں اسرائیلی ریسٹورنٹ اور عبادت گاہ پر حملہ

آسٹریلوی شہر میلبرن میں ایک یہودی عبادت گاہ پر آتش گیر مادہ پھینکا گیا جب وہاں پر کثیر تعداد میں لوگ عبادت کر رہے تھے، آتش گیر مادے سے یہودی عبادت گاہ کے 1 حصے میں آگ لگ گئی اور عمارت کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہودی عبادت گاہ کے قریب ایک اسرائیلی ریسٹورینٹ پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی، ریسٹورینٹ کو آگ لگانے کی ناکام کوشش بھی کی گئی، دونوں واقعات میں ملوث حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، لیکن وہ سفید فام اور تیس سال کی عمر کے ہیں، حملے کی ویڈیو سیکیورٹی کیمروں میں محفوظ ہے جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں۔

Leave a reply