ایکس صارفین ہو جائیں ہوشیار

0
129

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس صارفین کے لئے انتہائی بُری خبر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے نئی پرائیویسی پالیسی جاری کر دی ہے جس کا اطلاق 29 ستمبر 2023 سے کر دیا جائے گا ، کمپنی کی جانب سے اس کو ایکس پرائیویسی پالیسی کا نام دیا گیا ہے ۔

نئی پالیسی کے مطابق ایکس کی جانب سے صارفین کی تعلیم، ملازمت اور دیگر پرائیوٹ ڈیٹا کو کمپنی کے پلیٹ فارم سے شیئر کیا جا سکتا ہے جب کہ ایکس کی جانب سے انکرپٹڈ میسجز کے میٹا ڈیٹا کو بھی اکٹھا کیا جائے گا ۔

اس پرائیویسی پالیسی کے تحت ایکس صارفین کے بائیو میٹرک ڈیٹا اور دیگر ذاتی تفصیلات کو اکٹھا کرنے کا حق رکھتی ہے ۔

واضح رہے کہ اس پالیسی کے تحت ایکس کے سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بننے والے افراد کا ہی بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا ۔

Leave a reply