
ایشیز سیریز کے آغاز سے چند دن قبل آسٹریلوی کیمپ میں فاسٹ بولرز کی فٹنس نے خدشات بڑھا دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق سڈنی میں کھیلے جانے والے شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران دونوں بولرز فٹنس مسائل کے سبب کھانے کے وقفے کے بعد میدان میں واپس نہ آسکے۔ بعد ازاں کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے تصدیق کی کہ دونوں کھلاڑیوں کا طبی معائنہ جاری ہے۔
اگر دونوں بولرز مکمل فٹ نہ ہوسکے تو برینڈن ڈوجیٹ کے ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایشیز سیریز کا آغاز 9 دن بعد ہونا ہے، اور آسٹریلیا کو اپنے اہم بولرز کی دستیابی کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔









