اگر چینی کھانا چھوڑ دیں تو پھر کیا ہو گا ؟

0
46

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ایک طبی تحقیق کے مطابق اگر آپ چینی سے تیار کھانے و مشروبات مکمل طور پر ترک کر دیتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ انسانی جسم کو درکار چینی کی مقدار مختلف پھلوں اور میوہ جات سے حاصل ہوجاتی ہے۔

اگر چینی کھانا چھوڑ دیا جائے تو دماغ میں ہونے والی مختلف خرابیوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ غذائی شکر کی کم مقدار لینے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اگر آپ چینی کھانا چھوڑ دیتے ہیں تو آپ کا وزن اعتدال میں رہے گا ، اس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، چینی کے کم استعمال سے ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے، چینی کو ترک کرکے جلد کو عمر رسیدگی کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، ایکنی اور دوسرے جلدی مسائل سے نجات حاصل ہوتی ہے ۔

Leave a reply