الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

0
206

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔ شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک ہو گی۔

شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے جبکہ 10 جنوری 2024 اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری دن ہوگا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے اور پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اجلاس ہوا جس میں ارکان کو عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں ارکان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ الیکشن شیڈول 2024 کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply