پاک بحریہ کے3 کموڈورزکی ریئرایڈمرل کےعہدےپرترقی

0
114

ہاٹ لائن نیوز : پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد ، ریئر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے 1992 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا جبکہ ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور رئیر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افسران نے پاک بحریہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کی کئی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

Leave a reply