پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

0
98

ہاٹ لائن نیوز : نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 14 روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے کمی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے29 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 267.34 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 276.21 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے ۔

Leave a reply