اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 65 ہزار کی حد بحال

0
102

ہاٹ لائن نیوز : نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار سے تجاوز کر گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار 210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اور اب منگل کو تجارت کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 65000 کا نشان بحال ہو گیا۔

Leave a reply