اساتذہ کی ہڑتال ختم

0
136

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز)جامعہ کراچی کے اساتذہ نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کی ہدایت پر ہڑتال ختم کردی۔

ہڑتال کرنے والے اساتذہ کے ساتھ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ملاقات کی اور ان کو نگران وزیراعلیٰ کیجانب سے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ، جس پر یونیورسٹی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ اساتذہ تعلیمی سرگرمیاں بہترین انداز میں شروع کریں ہم اساتذہ کے مسائل خود حل کریں گے ۔

Leave a reply