ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں احتجاج کے خاتمے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنےمیں آئی ہے ۔
گزشتہ روز 3ہزارسے زائد پوائنٹس کے خسارے پر بند ہونیوالی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھنےمیں آرہی ہے۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 3ہزار618 پوائنٹس اضافے سے 98ہزار192 پر پہنچ گیا ہے۔