آن لائن عمرہ یا فراڈ کا نیا طریقہ؟
مصر: ( ہاٹ لائن نیوز) مصری حلقوں میں گذشتہ چند دنوں سے ایک مذہبی مبلغ کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے اور دعوے کی وجہ سے انتشار کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
مصری مبلغ امیر منیر نے ایک عمرہ ایپ کا اعلان کیا ہے ، جس میں 4000 مصری پاؤنڈز کے عوض کوئی بھی شخص آپ کی طرف سے عمرہ ادا کرے گا ، جب کہ آپ گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے اس کو عمرہ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
مبلغ نے ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے دیگر ساتھی عمرے کے لیے مخصوص رقم کے بدلے رقم دینے والے کی طرف سے عمرہ کرتے ہیں۔ ایپ کے ذریعے آپ فوت شدہ والدین یا دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے عمرہ کی ادائیگی کروا سکتے ہیں۔
عوامی حلقوں میں اس بات پر شدید تنقید کی ہے اور اس کو مذہبی دھندہ اور پیسے ہتھیانے کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔
شہریوں نے الازہر مسجد اور مصری فتویٰ ہاؤس سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کی ہے ۔