آصف زرداری کے مفید مشورے،کس کےلیے؟
کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اصر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، لہذا سیاست کے بجائے پہلے ملکی معیشت کی فکر کرنی چاہیے۔
سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد کروائے ، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی حلقہ بندیاں کروانے کا بھی پابند ہے جب کہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر پورا پورا اعتماد ہے ۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ، ملک اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے لیے ہمیں سیاست کرنے کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے ۔ یہ ملک ہے تو ہم سب بھی ہیں ۔