آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کیمطابق آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آج سے 15 نومبر تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ 15 سے 16 نومبرکےدوران پہاڑی علاقوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
اسکے علاوہ آج اور کل لاہور کیساتھ ساتھ دیر، ایبٹ آباد، مری سوات، بٹ گرام،،گلیات اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔