
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کیمطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کےتحت مستونگ، بولان، واشک اورآواران سمیت کئی علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ہیں۔ سبی، خضدار، ہرنائی اورنوشکی میں بھی دہشت گردوں کیخلاف مختلف آپریشنز کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ان کارروائیوں سے دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کو نقصان پہنچا ہے۔ فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔









