ایران سے متعلق کشیدگی کم ہونے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

0
11
ایران سے متعلق کشیدگی کم ہونے پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کو روکنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کم ہوئیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کی کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) تقریباً 4.01 ڈالر سستا ہو کر 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے گزشتہ عرصے کے دوران تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی تھی، تاہم صورتحال میں بہتری کے امکانات کے باعث سرمایہ کاروں کا دباؤ کم ہوا اور قیمتوں میں کمی آئی۔

اس سے قبل خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، ایران سے متعلق فوجی کارروائیوں اور سمندری راستوں میں خطرات کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں دونوں بڑے بینچ مارکس کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a reply