ٹرمپ کے بیان کے بعد سرمایہ کار متحرک، پی ایس ایکس میں شاندار ریکارڈ اضافہ

0
26
ٹرمپ کے بیان کے بعد سرمایہ کار متحرک، پی ایس ایکس میں شاندار ریکارڈ اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوا ہے۔
ہفتہ کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 2,708 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 178,802 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ جاپان کا نکئی انڈیکس تقریباً 1.5 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس 5.25 فیصد تک نیچے آیا۔ اس کے برعکس ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ تقریباً 0.1 فیصد مثبت زون میں رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سیاسی اور معاشی پیش رفت سرمایہ کاروں کے اعتماد پر اثر انداز ہوتی ہے، جس کے باعث مختلف اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply