کالعدم ایکشن کمیٹی کا مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ، میر واعظ عمر فاروق کا ردعمل

0
14
کالعدم ایکشن کمیٹی کا مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ، میر واعظ عمر فاروق کا ردعمل

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے حقِ رائے دہی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لاکھوں مہاجرین کا آئینی اور جمہوری حق ہے، جسکونظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری مہاجرین کے حقوق جموں و کشمیر کے عوام کے اجتماعی حقوق کا اہم حصہ ہیں اور انہیں مساوی احترام اور تحفظ ملنا چاہیے۔ ان کے مطابق کسی ایک طبقے کے حقوق کے تحفظ کی خاطر دوسرے طبقے کے آئینی و جمہوری حقوق کو محدود کرنا مناسب نہیں۔

میر واعظ عمر فاروق نے زور دیا کہ اس نوعیت کے حساس معاملات پر تمام متعلقہ فریقین کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے متفقہ اور متوازن حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ تمام کشمیریوں کے حقوق کا یکساں تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کے لیے مختص نشستیں ختم کرنے کے مطالبے پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

Leave a reply